25 نومبر 2025 - 09:13
مآخذ: ابنا
علی لاریجانی کا اسلام آباد کا دورہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہم کڑی ہے

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کی جانب سے اعلان کردہ معلومات کے مطابق، ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا اسلام آباد کا دورہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے کی اہم کڑی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کی جانب سے اعلان کردہ معلومات کے مطابق، ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا اسلام آباد کا دورہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے کی اہم کڑی ہے۔

پیر کو جاری بیان میں سفیر پاکستان محمد مدثر ٹیپو نے کہا کہ علی لاریجانی آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کی اعلیٰ سطحی قیادت کے درمیان جاری وسیع تر رابطوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور مؤثر بنانا ہے۔

سفیر نے کہا کہ لاریجانی کا یہ دورہ بلاشبہ ایران اور پاکستان کے تاریخی و گہرے تعلقات کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے بھی روانگی سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ وہ پاکستان، جو ایران کا برادر اور دوست ملک ہے، کے دورے پر جا رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 12 روزہ جنگ کے دوران جب ایران کو امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے حملوں کا سامنا تھا، تب پاکستانی قوم نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا، جو ایرانی عوام کبھی نہیں بھولیں گے۔

علی لاریجانی نے یہ بھی کہا کہ ایران اور پاکستان خطے کے دو اہم اور مؤثر ممالک ہیں جو خطے میں دیرپا سلامتی کے قیام میں اہم کردار رکھتے ہیں، اور ایران ہمیشہ خطے کے ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha